ہومدلچسپدبئی میں دنیا کا مہنگا ترین جوتا فروخت کیلئے پیش

دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین جوتا فروخت کیلئے پیش

دبئی ،جوتوں کے شوقین افراد کے لیے دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین جوتا تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت دو کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہے۔ جبکہ پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 3 ارب 75 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔سنہری سینڈل میں 200 سے زائد چھوٹے ہیرے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دو بڑے ہیروں سے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں۔ جس میں 15 کیریٹ کا ڈی پرفیکٹ قیمتی پتھر بھی شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی یہ سب سے مہنگی سینڈل مشہورِ زمانہ جادا دبئی اور پیشن جیولرز نے مل کر تیار کی ہے جسے پیشن ڈائمنڈ شوز کا برانڈ نیم دیا گیا ہے۔ 9 ماہ میں تیار کردہ اس جوتے کو برج خلیفہ کے ہوٹل میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔جادا دبئی کی شریک بانی، ماریا مجاری کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے نایاب ہیروں کا استعمال کرتے ہوئے منفرد جوتا بنانا چاہتی تھیں۔ واضح رہے کہ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرچکی ہے۔قیمتی سینڈلز کی اس نئی رینج میں انتہائی نایاب اور منفرد ہیرے استعمال کیے گئے ہیں؛ جن کی بنا پر یہ دنیا کی مہنگی ترین سینڈلز بھی بن گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔