اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت سے 3 سال کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا،ورلڈ بنک اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک منصوبے کی تعمیر کے لئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔منصوبے کا بنیادی مقصدمستقبل میں تربیلا ڈیم کو مٹی بھرنے کے خطرات سے محفوظ بنا نا ہے۔
وزیراعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔807ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ 2024میں مکمل ہوگا۔منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1530 میگاواٹ اضافہ کیساتھ 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 12, 2021
