Saturday, April 19, 2025
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی ریجنل صدر عامرمغل پراسلام آبادپولیس کی جانب سے مزید 3مقدمات درج

پی ٹی آئی ریجنل صدر عامرمغل پراسلام آبادپولیس کی جانب سے مزید 3مقدمات درج

اسلام آباد (سب نیوز)عامرمغل پراسلام آبادپولیس کی جانب سے مقدمات درج کرنے کاسلسلہ تاحال جاری ،ریجنل صدر اسلام آباد عامرمغل مزید 3 مقدمات میں نامزد،ایف آئی آر کے مطابق 6اور 7 اپریل 2025کو عامرمغل کی رہائیش گاہ جھنگی سیداں میں چھاپہ مارکر 3کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں ہیں، مقدمے کے مطابق رینجرزاور پولیس پر حملوں میں استعمال ہونیوالی تینوں کلاشنکوفیں عامرمغل کے گھر سے برآمد ہوئیں ۔
پی ٹی آئی ریجنل صدر عامرمغل نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد پولیس سرے سے میرے گھر میں داخل ہی نہیں ہوئی ،اب صرف راکٹ لانچر اور منی ایٹم بم برآمد کرنا باقی ہے ،لگتا ہے وہ بھی جلد کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز حکمرانو،جس حد تک مرضی ظلم کرلو آخری سانس تک ڈٹ کر عمران خان کیساتھ کھڑاہوں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔