Tuesday, April 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزصدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، شرجیل میمن

صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر زرداری جلد مکمل صحتیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق صدر زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔