بیجنگ،چین کی برانڈ کمپنی او ای ایم منی نے دنیا کا سب سے چھوٹا فور جی اسمارٹ فون لانچ کر دیا۔چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا فور جی اسمارٹ فون ہے۔ دنیا کے سب سے چھوٹے اسمارٹ فون کا ڈسپلے پام فون((3.3انچ ڈسپلے والے سے بھی چھوٹا یعنی 3 انچ ڈسپلے پر مشتمل ہے۔مونی منٹ نامی دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون ڈبل سم کارڈ سپورٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس میں فوٹوگرافی کے لیے 5 میگا پکسل ریئر کیمرہ جبکہ 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ موجود ہے۔فون کی قیمت 150 ڈالر (تقریبا 24 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)ہے تاہم موبائل فون کی فروخت کا آغاز رواں برس نومبر سے کیا جائے گا۔
چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اسمارٹ فون لانچ کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
