ہومکالم وبلاگزبلاگز‏ کرکٹ میں سفارش اور پرچی کا چلن

‏ کرکٹ میں سفارش اور پرچی کا چلن

تحریر: شمس الدین
@ShamsP6
پاکستان کرکٹ ٹیم آج کل ریلو کٹا ٹیم بن چکی ہے مطلب ایک ناکارہ ٹیم بن چکی ہے۔اس کا سبب پاکستان کرکٹ ٹیم میں زیادہ تر کھلاڑی سفارش اور پرچی پرشامل کئے جاتے ہیں۔ تقریبا تمام کھلاڑی یا تو سابق کھلاڑیوں کے بیٹے ہیں یا رشتےدار ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 90 کی دہائی میں ایک بہترین ٹیم ہوتی تھی. جس میں مایہ ناز کھلاڑی شامل تھے جنہوں نے خود کو اچھا کھلاڑی ثابت کیا اور دنیا میں نام کمایا کئی ریکارڈ پاکستان کے نام کئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو جان بوجھ کر تباہ وبرباد کیا جارہا ہے اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہوتی کھلاڑیوں کو مکمل ٹریننگ نہیں دی جاتی جو کھلاڑی ٹیم میں سلیکٹ ہوتے ہیں وہ تمام کھلاڑی باہر سے لیگز کھیل کر آتے ہیں. وہ کھلاڑی لیگزمیں تھوڑی بہت پرفامنس دیتے ہیں تو اس کے بعد وہ کھلاڑی ٹیم سلیکٹرزکی نظروں میں آجاتے ہیں ان کھلاڑیوں میں اکثریت سابق کھلاڑیوں کے بیٹے رشتے دار یا دوست کی ہوتی ہے۔
جس طرح ہاکی ٹیم کو برباد کیا گیا اس طرح کرکٹ ٹیم کو بھی اب تباہ کیا جارہا ہے۔ ہماری وزیراعظم عمران خان سے گذارش ہے براہ کرم کرکٹ ٹیم کو تباہی سے بچائیں کرکٹ بورڈ میں موجود سفارشی لوگوں کو نکالیں جو صرف سفارش اور پرچی پر ٹیم میں کھلاڑی شامل کررہے ہیں ایسا نہ ہو ہاکی ٹیم کی طرح ہماری کرکٹ ٹیم بھی تباہ ہوجائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔