ہومپاکستانکامیاب پاکستان پروگرام: وزیراعظم کی مستحق خاندانوں کوغربت سے نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت

کامیاب پاکستان پروگرام: وزیراعظم کی مستحق خاندانوں کوغربت سے نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو غربت کی سطح سے نکالنے کیلئے وسائل استعمال کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب پاکستان پروگرام کی تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے پروگرام کے تحت ریلیف کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا فلیگ شپ فلاحی پروگرام کے ذریعے کم آمدن خاندانوں کوسہولت دی جائے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ منصوبیکوحتمی شکل دی جا رہی ہے،جلد ملک بھر میں لانچ ہوگا، لاکھوں خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پرریلیف دیا جائے گا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا مالی وسائل کیساتھ تکنیکی معاونت کی فراہمی کاطریقہ کار طے کیاجا رہا ہے، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستحق خاندانوں کوغربت کی سطح سے نکالنے کیلئے وسائل استعمال کئے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔