ہومپاکستانوڈیو اسکینڈل، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر سماعت

وڈیو اسکینڈل، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر سماعت

ای الیون میں لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا وڈیو اسکینڈل ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عثمان مرزا کیس میں گرفتار ملزم عمر بلال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل جبکہ سرکاری وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ جواب جمع کرنے کے لیے مزید وقت دیا جائے، درخواست گزارکے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ بیرون ملک جارہا ہوں، اسی لئے دلائل آج ہی مکمل کیا جائے۔عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔