اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی کا ایف آئی اے خیبرپختونخوا زونل ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ ، ڈی جی ایف آئی اے کا وفاقی تحقیقاتی ادارے خیبرپختونخوا کے تمام سرکلز کی کارکردگی کا جائزہ، افسران و جوانوں سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی نے ایف آئی اے خیبرپختونخوا زونل ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایف آئی اے کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پی کے ناصر محمود ستی نے ڈی جی ایف آئی اے کو ایف آئی اے خیبرپختونخوا کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی نے ایف آئی اے پشاور کے انسانی سمگلنگ ، حوالہ ہنڈی ، منی لانڈرنگ ، کاپی رائٹس، اینٹی کرپشن اور وائٹ کالر کرائم جیسے سنگین جرائم کیخلاف کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن سے کام کرنے کی امید ظاہر کی ۔ ڈی جی ایف آئی اے نے پشاور میں تعینات ایف آئی اے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ، اور انکے مسائل بھی سنے اور متعلقہ حکام کو ان مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کا زونل ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
