جڑانوالہ،سابق وفاقی وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر فیصل آباد میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔سابق وفاقی وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، مرحوم کا تعلق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ سے تھا۔چوہدری وصی ظفر سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی کابینہ میں وفاقی وزیرِ قانون تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز اتوار صبح11بجے ان کے آبائی گاوں 562گ ب میں ادا کی جائے گی۔ چوہدری وصی ظفر جنرل ریٹائرڈ ذکی ظفر،ڈاکٹر محمد رفیع کے بھائی تھے ۔چوہدری وصی ظفر وقار وصی،عمیر وصی ایڈووکیٹ،فریحہ عامر کے والد محترم تھے۔
سابق وفاقی وزیرِ قانون چوہدری وصی ظفر انتقال کر گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
