Sunday, May 17, 2026
ہومتازہ ترینچین کا تنازعہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پرزور

چین کا تنازعہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پرزور

بیجنگ ،چین نے تنازعہ کشمیر پر اپنے مستقل اور واضح موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس دیرینہ تنازعے کے اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت پر امن حل پر زوردیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 5اگست 2019کو دفعہ 370اور 35Aکی منسوخی کے بھارت کے اقدام کے دو سال مکمل ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ تنازعہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل ہے اور واضح ہے کہ جموںوکشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخ کاچھوڑا ہوا ایک مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت امیدرکھتا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے باہمی مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کو پر امن طورپر حل کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔