Saturday, May 16, 2026
ہومکالم وبلاگزبلاگزسپرپاورامریکا یا پاکستان

سپرپاورامریکا یا پاکستان

سپرپاورامریکا یا پاکستان
تحریر: اے کے انوار خان
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی اوراب امریکہ سمیت دیگر دنیا یہ تسلیم پرمجبورہوگئی ہے کہ سپرپاورامریکہ نہیں بلکہ پاکستان ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ موقف نے جو زلزلہ امریکی ایوانوں میں بپا کررکھا ہے اس حوالے سے خصوصی رپورٹس امریکہ سے آرہی ہیں ، خود امریکی حکام اور امریکی میڈیا بھی یہ تسلیم کرچکا کہ دنیا کی سپرپاور پاکستان کے وزیراعظم کے سامنے ڈھیر ہوگئی ہے۔ انہیں انکشافات کو آگے بڑھاتے ہوئے صحافی منظور سلہری اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ وزیراعظم کے انٹرویو نے یہاں کے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے امریکی میڈیا کو انٹرویوز کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی امریکی حکام سے باضابطہ ملاقاتوں سے پہلے وزیراعظم کا انٹرویو بہت اہم تصورکیا جا رہا ہے۔ واشنگٹن میں دونوں ممالک کے اہم عہدیداران کی ہونے والی ملاقاتوں میں اس انٹرویو کی بازگشت ضرورسنائی دے گی، پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان مختلف ذرائع استعمال کرکے امریکا کو باورکرایا جارہا ہے کہ پاکستان نئی سمت اختیار کرکے اپنی نئی فارن پالیسی پر گامزن ہے۔
امریکی حکام وزیراعظم کے حالیہ انٹرویوزکا بغورجائزہ لے رہی ہے۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کے ایک پیج پرہونے سے دنیا میں پاکستان کا وقاربہت بلند ہوا۔

آپ دیکھیں کہ صدرجوبائیڈن وزیراعظم کو واشنگٹن آنے کی باضابطہ دعوت دیں گے کیونکہ پاکستان کو پتہ ہے اس خطے میں پائیدار امن کے لیے اس کی اہمیت کتنی اہم ہے جس کو امریکا سمیت دنیا کی کوئی طاقت جھٹلا نہیں سکتی۔امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کی حمایت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔