اسلام آباد،وزارت موسمیاتی تبدیلی کے اہم ترین ادارے پاک ای پی اے (ادارہ تحفظ ماحولیات )کو سٹاف کی قلت کے باعث کام میں شدید مشکلات کا سامنا ، شہر اقتدار کے ماحولیاتی مسائل کو دیکھنے کیلئے ادارے میں مستقل انسپکٹرزکی قلت اور سیکیورٹی اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی شدید متاثر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نہ ہونے کی وجہ سے فائلیں پراسس ہونے میں بھی مسائل کا سامنا، ڈی جی ای پی اے فرزانہ الطاف کی طرف سے متعدد بار وزارت کو ای پی اے میں بھرتیوں کیلئے تحریری طور پر آگاہ کئے جانے کے باوجود تاحال بھرتیوں کا عمل شروع نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ماحولیاتی مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا جاتا ہے تاہم ماحول کے تحفظ کے حوالے سے سب سے اہم ادارے پاک ای پی اے میں سٹاف کی شدید کمی کی وجہ سے ادارے کو کام میں خاصی دشواری کا سامنا ہے،پورے اسلام آباد کیلئے ای پی اے میںصرف بیالیس لوگوں کا سٹاف ہے، سٹاف میں کمی کے باعث ادارے کی کارکردگی خاصی متاثر ہو رہی ہے۔ مستقل انسپکٹرز کی قلت کی وجہ سے اعزازی طور پر انسپکٹرز ہائر کر کے کام چلایا جا رہا ہے،سٹاف کی قلت کے باعث شہر اقتدار میں ماحولیاتی مسائل کے خلاف کارروائیاں خصوصاپلاسٹک شاپرز پر پابندی پر عملدرآمد کروانے، مختلف سوسائٹیز اور فیکٹریوں کے وزٹ متاثر ہو رہے ہیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نہ ہونے کی وجہ سے فائلیں پراسس ہونے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ایک فائل کو کئی کئی دن لگ جاتے ہیں ، ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات فرزانہ الطاف قلیل سٹاف کے ساتھ ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،جو تمام متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں ادارے کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر خود کارروائیوں میں شریک ہوتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ادارے کی طرف سے180کے قریب مستقل اسامیوں کی منظوری اور بھرتیوں کیلئے ایک سال سے زائد عرصے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو سمری بھجوائی گئی تھی ،تاہم وزارت کی طرف سے صرف 100اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے جن پر بھرتیوں کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا۔
ماحولیاتی تحفظ کے اہم ترین ادارے پاک ای پی اے میں سٹاف کی قلت سے مسائل میں اضافہ،ڈی جی ادارہ فرزانہ الطاف قلیل سٹاف کے ساتھ ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
