Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے

پی ٹی آئی میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں وکلا گروپ اور سیاسی گروپ آمنے سامنے آگئے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو شیر افضل، علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، جنید اکبر کی شکایات لگائیں، وکلا گروپ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکلوانے میں کامیاب ہوا۔

وکلا گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو صوابی جلسے پر جنید اکبر کی شکایت لگائی، بانی پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ صوابی جلسے میں صرف تین، چار ہزار لوگ آئے، علی امین گنڈاپور نے جلسے کے لیے فنڈز نہیں دیے۔دوسری جانب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے کہ علی امین سے نہ فنڈز مانگے نہ ہی آپس میں لڑائی ہے، علی امین کا ہاتھ پکڑ کر فضا میں بلند کیا اور اتفاق کا پیغام بھی دیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما اخونزادہ حسین یوسف زئی نے کہا کہ اسد قیصر پر الزام غلط ہے، ان کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد اگے بڑھ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔