اسلام آ باد،وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے حوا لے سے کامیاب پاکستان منصوبہشروع کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم عمران خان 9اگست کو “کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے جبکہ براہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہاکہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائیگا، کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت مستحق خاندان کے 1فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم لاگت ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائیگا، مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔بدھ کووفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے ، اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم 9 اگست کو “کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے کامیاب پاکستان پروگرام کا حصہ ہوں گے، ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے جبکہ عثمان ڈار نے کہاکہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائیگا، کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت مستحق خاندان کے 1فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو کم لاگت ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائیگا، مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔
حکومت کالوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے کامیاب پاکستان منصوبہ شروع کرنے کا اعلان ، 9اگست کو آغاز ہوگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
