Saturday, March 7, 2026
ہومپاکستانچیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ،دونوں کی تعیناتی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، پاک آرمی آرٹیکل 245کے تحت تعینات کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کاعمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی، پنجاب اورسندھ کی درخواست پر سیکیورٹی کی منظوری لی گئی ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔وزارت داخلہ نے فل پروف سیکیورٹی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹس کوہدایات جاری کردیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی تین لیئرز میں ہوگی، پہلے نمبر پر پولیس دوسرے پر رینجرز اورتیسرے نمبر پر پاک فوج ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔