Thursday, May 21, 2026
ہومتازہ ترینبنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور: بنوں میں فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے دونوں شہداء کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فتح خیل چوکی پر دو دن میں دہشت گردوں نے دوسری مرتبہ حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فتح خیل پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔