Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزشمالی وزیرستان میں کارروائی، فرار ہونے والے تین خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں کارروائی، فرار ہونے والے تین خوارج ہلاک

میران شاہ (آئی پی ایس )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک خفیہ آپریشن کیا جس میں پاک فوج کے جوانوں نے مثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور آپریشن کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد خواتین کے لباس (برقع) میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔