اسلام آباد،برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری، برطانوی حکومت نے پاکستانی طلبا سے شیوننگ سکالرشپ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں ،درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2021 ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیوننگ اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبا اب درخواست دے سکتے ہیں – 1983 سے شروع ہونیوالے اس پروگرام سے اب تک پاکستان سے 2 ہزار سے زائد طلبامستفیدہوچکے ہیں اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔شیوننگ برطانیہ حکومت کا بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام ہے جس کی مالی معاونت غیر ملکی ، دولت مشترکہ ، اورشراکت دار تنظیمیں کرتی ہیں۔ اسکالرشپ برطانیہ کی کسی بھی یونیورسٹی میں ماسٹر زڈگری پروگرام میں حصہ لینے کیلئے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ نئے درخواست دہندہ افراد میں سے 37پاکستانیوں نے رواں سال برطانیہ کی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکالرشپ حاصل کی ہیں۔ شیوننگ پروگرام تمام افراد کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال 50 فیصد خواتین نے اسکالر شپ حاصل کی جوکہ پاکستان کی باصلاحیت خواتین کا تقریبا 60 فیصد ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ہم پورے پاکستان اور اقلیتی گروپوںسے مزید درخواستوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،خواہشمند افراد اپنی درخواستیں www.chevening.org/apply پر جمع کراسکتے ہیں۔
برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
