ادیس ابابا(آئی پی ایس )ایتھوپیا اور پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعاون کومزید بڑھانے کیلئے سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ افریقہ ڈویژن حامد اصغر خان نے اپنے اپنے ممالک کی طرف سے یادداشت پر دستخط کئے۔
اس موقع پر،ایتھوپین وزیر مملکت نے کہا کہ ایتھوپیا زراعت، سرمایہ کاری، تجارت، ہوا بازی، صنعت اور سائنس، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے ،سفیر حامد اصغر خان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایتھوپین ایئرلائنز کی کراچی کے لیے براہ راست پرواز نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کرداراداکیاہے۔

