Tuesday, January 21, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے ہٹائے جانے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر غلام محمد علی کی جسٹس بابر ستار کے ضابطہ تقرری و توسیع کیس میں فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل تاحال سماعت کیلئے مقرر نہیں ہو سکی ، جسٹس بابر ستار کا فیصلہ برقرار ہونے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی بطور چیئرمین پی اے آر سی کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام محمد علی نے پیر کو قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں ڈی جی این اے آر سی ڈاکٹر اعظم اور دو زرعی سائنسدانوں کے ہمراہ سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے پینل انٹرویوز کئے ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ڈاکٹر غلام علی کا بطور چیئرمین پی اے آر سی اختیارات کا استعمال جاری رکھنا قوائد کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام علی سائنٹیفک آفیسرز اور اسسٹنٹ سائنٹیفک آفیسرز کی 200سے زائد پوسٹوں پر اپنے من پسند امیدواروں کو بھرتی کرنے کے خواہاں ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے فیصلے کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ڈاکٹر غلام علی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔