تحریر: فرحین تارڑ
@FarzeenTarar
بادل کو کروڑوں ٹن پانی کا بہت بڑا غبارہ سمجھ لیجیے جسے ہوائیں ادھر سے ادھر اٹھائے پھرتی ہیں یہ اللہ کے بڑے معجزوں میں سے ایک معجزہ ھے کہ پانی کا اتنا بڑا اور بھاری ذخیرہ آسمان میں موجود رہتا ھے اس قدر بھاری ہونے کے باوجود زمین پر نہیں گرتا. اپنے رب کے حکم پر ادھر سے ادھر حرکت کرتا رھتا ھے لیکن جب تک اللہ کا حکم نہ ہو یہ بارش نہیں برساتا. بارش برسنے میں اور بادل پھٹنے میں زمین آسمان جتنا فرق ہوتا ہے بارش کسی شاور کی طرح چھوٹے چھوٹے اربوں قطروں کی شکل میں آسمان سے برستی ھے اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ھوتا بلکہ اس میں ایک خوبصورتی اور ردھم ھوتا ھے. بادل کچھ پانی برساتے ہیں اور پھر بارش بند کرکے رک جاتے ہیں یا آگے گزر جاتے ہیں. لیکن بادل کا پھٹنا زمین آسمان جیسا فرق ھے بادل کا پھٹنا بالکل ایسے ہی ہے جیسے بہت بڑے پانی سے بھرے غبارے میں سوراخ بنا دیا جائے اور سارا پانی دھار کی شکل میں ایک ہی بار بہہ کر ختم ھو جائے ایک خاص علاقے کے اوپر پہنچ کر اچانک دھماکے سے بادل پھٹ جاتے ہیں اور اپنا کروڑوں ٹن پانی ایک ہی جگہ بہا دیتے ہیں جس سے انتہائی خوفناک تباہی آ جاتی ھےاسے کلاؤڈ برسٹ یا بادلوں کا پھٹنا کہتے ہیں۔
کلاؤڈ برسٹ یا بادلوں کا پھٹنا کیا ہے؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
