اسلام آباد،انٹراپارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے 14دن کے اندر جواب طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے۔نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 13جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنی تھی،الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن 12 ستمبر کو ہوں گے۔ کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔سیاسی جماعتیں 7اگست تک اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔ پارٹی سربراہ ٹکٹ خود یا تجویز کئے گئے نمائندے کے ذریعے جا ری کرسکتا ہے۔پارٹی سربراہ جسے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے نامزد کرے اسکی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کرے۔ 13 اگست کو امیدواروں کو نشانات جاری کئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا انڑا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر وزیراعظم کو نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
