لاہور،پنجاب کے تمام سکولوں کو 2 اگست 2021 سے کھولنے سے پہلے صفائی ستھرائی کے لئیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق تمام سربراہان ادارہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکول کھلنے سے پہلے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور صفائی کے معاملات کو یقینی بنائیں۔

