Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزقیادت نے پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنادیا، عرفان صدیقی

قیادت نے پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے دہشت گرد جماعت بنادیا، عرفان صدیقی

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ممی ڈیڈی سے اب دہشت گرد جماعت بنادیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے 26 نومبر احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے ایبٹ آباد کے رہائشی کی رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں واضح لکھا ہے کہ مبین کو گلی لگی، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے لوگوں کو تنخواہ ہم اپنا پیٹ کاٹ کر دیتے ہیں۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے اظہار خیال پر جواب دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ معاملہ اب آپ عدالت میں لے کر جاچکے ہیں، اس معاملے پر پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی بنالیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں (قیادت) نے پی ٹی آئی کو کہاں پہنچا دیا، ممی ڈیڈی سے شروع ہونے والی پی ٹی آئی اب دہشت گرد جماعت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب، بینظیر صاحبہ کیساتھ جو زیادتی ہوئی ہے دیکھا جائے وہ کیسز کس نے بنائے، نوازشریف اور ان کی بیٹی، فریال تالپور، مریم نواز کو جیل میں رکھنے والوں کی رپورٹ سامنے لائی جائے، ہم سب ان کی مذمت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔