Monday, December 16, 2024
ہومپاکستاننیول چیف کا دورہ بحرین، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات

نیول چیف کا دورہ بحرین، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا بحرین کا دورہ اور اعلی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ بحرین کے دوران منامہ میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی مملکت بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور ڈپٹی سپریم کمانڈر بحرین ڈیفینس فورسز، سلطان بن حماد الخلیفہ، سے الگ ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعلقات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

مزید برآں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کمانڈر بحرین ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڑ؛ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم البن علی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے رائل بحرین ڈیفینس فورس کے جنگی جہاز منامہ اور رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور افسران کو خطے کی سیکورٹی صورتحال پر لیکچر دیا، نیول چیف کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔