Sunday, December 15, 2024
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلیے مقرر

عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلیے مقرر


اسلام آباد:عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو کرے گا۔ اس سماعت میں شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ ماہ توہین الیکشن کمیشن کے کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 17 دسمبر کو وڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ آئندہ سماعت پر شواہد و گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔