پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شرقی پشاور میں آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی اور درخواست محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا کے اسٹیٹ افسر نے جمع کرائی۔ذرائع نے بتایاکہ درخواست تھانا شرقی پشاور کے ایس ایچ او کے پاس جمع کرائی گئی، اسٹیٹ افسر نے درخواست جمع ہونے کی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کے پی ہاوس کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور درخواست میں آئی جی اسلام آباد سمیت 600پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کے پی ہاوس خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس نے5اکتوبر کو کے پی ہاوس پرچھاپامارا اور چھاپے کے دوران کے پی ہاوس میں توڑ پھوڑ کی گئی، کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت آئی جی اسلام آباد پر مقدمے کیلئے پشاور کے تھانے میں درخواست جمع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔