Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزقومی ایئر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا گیا

قومی ایئر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے کر قومی ایئر لائن کی نجکاری کا کیس نمٹا دیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کیس کی سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کو نئے پروفیشنلز بھرتی کرنے کی اجازت دی تھی، حکومت کی جانب سےقومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل شروع کیا تھا، نجکاری کے عمل سے قومی ایئر لائن میں نئی بھرتیاں نہیں کی گئیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل کمیشن دوبارہ کرنے جا رہا ہے، قومی ایئر لائن کی فلائٹ آپریشن پر پابندی بھی ختم ہو گئی ہے،
جسٹس امین الدین نے کہا کہ دوبارہ نجکاری کے عمل میں اب شائد ریٹ زیادہ ملے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کر کے حکومت کہیں سپریم کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہی؟ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا نجکاری عدالت کو اعتماد میں لے کر کی جائے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نجکاری پر اعتماد میں لینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدالت اپنا اعتماد دیتی ہے،قومی ایئر لائن کی نجکاری اچھے طریقے سے کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔