Tuesday, June 9, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزروس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: مصدق ملک

روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے خام تیل سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس سے خام تیل سے متعلق ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں، روس کے ساتھ کسی ایسے نتیجے پر نہیں پہنچے کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ روس سے خام تیل کا کوئی کارگو نہیں خرید رہے، ایسا فریم ورک بنا رہے ہیں کہ صارف کو سستا تیل ملے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل این جی کا کوئی اضافی کارگو نہیں لے گا، ہمارے پاس ایل این جی سر پلس ہے۔
مصدق ملک نے کہا کہ ایل این جی کی قیمتیں گر چکی ہیں، پاکستان اپنے 5 ایل این جی کارگو مؤخر کر چکا ہے، مزید 5 ایل این جی کارگو مؤخر کرنا زیرِ غور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔