Thursday, December 26, 2024
ہومبریکنگ نیوزنومبر میں آج تک 770 ارب روپے محصولات جمع، ایف بی آر کو 233 ارب کے شارٹ فال کا سامنا

نومبر میں آج تک 770 ارب روپے محصولات جمع، ایف بی آر کو 233 ارب کے شارٹ فال کا سامنا

اسلام آباد (سب نیوز )فیڈرل بورڈ آر ریونیو (ایف بی آر) نے نومبر میں آج تک 770 ارب روپے محصولات جمع کرلیے۔ذرائع کے مطابق نومبر میں ایف بی آر کا محصولات اکٹھا کرنے کا ہدف 1003 ارب روپے تھا تاہم 770 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کو ایک ماہ کے دوران 233 ارب کیشارٹ فال کاسامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل کے روز 70 سے 80 ارب روپے مزیدمحصولات جمع کرلیں گے اور پوری کوشش کرکے بھی ایف بی آر 850 ارب روپے جمع کرسکے گا پھربھی ایف بی آر کو نومبر میں ریونیو میں 150 تک شارٹ فال ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر کو رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 345 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔