Sunday, December 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزخورشید شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج کی مخالفت کردی

خورشید شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج کی مخالفت کردی

سکھر(آئی پی ایس ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی نہیں سمجھتا، لیکن پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی پارٹی بنانا پڑے گا، کے پی میں حالات خراب ہیں لیکن پی ٹی آئی صرف اسلام آباد پر چڑھائی میں مصروف رہی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کے پی کے میں حالات خراب ہیں لیکن اس کے باوجود میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی جب صوبے میں توجہ نہیں دے گی تو وفاقی حکومت کیا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ 26 ویں ترمیم میں انکی کون سی بات نہیں مانی گئی، مولانا نے جو شقیں دیں وہ شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔