Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانبشری بی بی کو گرفتار کرنے آئی نیب ٹیم پشاور سے خالی ہاتھ راولپنڈی روانہ

بشری بی بی کو گرفتار کرنے آئی نیب ٹیم پشاور سے خالی ہاتھ راولپنڈی روانہ

پشاور (آئی پی ایس )سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190ملین پاونڈ میں گرفتاری کے لیے قومی احتساب بیورو کی ٹیم پشاور سے خالی ہاتھ راولپنڈی روانہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ ہوم سیکرٹری کو نیب حکام کی جانب سے تحریری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ ملزمہ کی گرفتاری کے سلسلے میں تعاون کریں۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے غیر حاضری کی بنیاد پر بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اس مقدمے کی گزشتہ چار سماعتوں سے بشری بی بی عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔

اس مقدمے میں تمام گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں اور ملزمان عمران خان اور بشری بی بی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان قلمبند کروانا ہے لیکن ابھی تک ان دونوں ملزمان نے اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔اس مقدمے میں ملزمان کے بیان کے بعد فریقین کی جانب سے حتمی دلائل دیے جائیں گے جس کے بعد اس مقدمے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ اس مقدمے میں شہزاد اکبر زلفی بخاری نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔