Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ03فیصد کی معمولی کمی

ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ03فیصد کی معمولی کمی

اسلام آباد(آئی پی ایس )ملک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم حالیہ ہفتے 12 اشیا مہنگی اور 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 30اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0اعشاریہ03فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5 اعشاریہ13فیصد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 5اعشاریہ58فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 3اعشاریہ34فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0اعشاریہ65 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں 1اعشاریہ13فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0اعشاریہ53فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 91فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1اعشاریہ69فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0اعشاریہ20فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 93فیصد اضافہ ہوا جبکہ دال چنا کی قیمتوں میں 1اعشاریہ60فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0اعشاریہ53فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 1اعشاریہ38 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 3اعشاریہ78فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0اعشاریہ25 فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0اعشاریہ59فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1اعشاریہ15فیصد کمی واقع ہوئی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ06 فیصد اضافے کے ساتھ 3اعشاریہ74فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ02 فیصد اضافے کے ساتھ 3اعشاریہ79 فیصد رہی۔اسی طرح، 22ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0فیصد اضافے کے ساتھ 5اعشاریہ 18 فیصد ، 29ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ02 فیصدکمی کے ساتھ 5اعشاریہ23 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 0اعشاریہ06 فیصد کمی کے ساتھ 5اعشاریہ58 فیصد رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔