Thursday, December 26, 2024
ہومدنیاچینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور

چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور

مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی حصہ ہے، شی آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو نا چا ہئے، شی جن پھنگ
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی حصہ ہے اور بین الاقوامی عدل و انصاف سے متعلق ہے۔ اس وقت ہماری اولین ترجیح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عمل درآمد، جنگ بندی اور لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنا اور خطے میں صورتحال کو آسان بنانا ہے۔

بدھ کے روز چینی صدر نے اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ اس بات کا بنیادی راستہ یہ ہے کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کیا جائے، مسئلہ فلسطین کے سیاسی تصفیے کو فروغ دیا جائے، 1967 ء کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو ۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے، اتحاد کو مضبوط بنانے میں تمام فلسطینی دھڑوں کی حمایت کی ہے، تقسیم کے خاتمے اور فلسطینی قومی اتحاد کو مضبوط بنانے سے متعلق بیجنگ اعلامیے پر عمل درآمد کیا ہے اور داخلی مصالحت حاصل کی ہے۔ چین فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے اور ایک بڑی، زیادہ مستند اور زیادہ موثر بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔