Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی احتجاج،کارکن گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، وزیر اعلی پر بوتل بھی پھینکی

پی ٹی آئی احتجاج،کارکن گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، وزیر اعلی پر بوتل بھی پھینکی

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران کارکنان پیش قدمی نہ کرنے پر برہم ہوگئے اور ایک کارکن نے مبینہ طور پر علی امین گنڈاپور کو بوتل مار دی۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی قیادت میں کارکنان اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں گاڑی میں موجود رہنماوں پر متعدد کارکنان نے برہمی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز کے مطابق کارکنان کی جانب سے علی امین گنڈاپور پر حملے کی بھی کوشش کی گئی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر متضاد اطلاعات شئیر کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے قیادت کو بھی تنیقد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق علی امین گنڈاپور گاڑی سے باہر نکل کر کارکنان سے خطاب کرنا چاہتے تھے، لیکن کارکنان انہیں ڈی چوک جانے کا کہتے رہے۔
ڈی چوک جانے سے مبینہ انکار پر کارکنان نے علی امین گنڈاپور کی گاڑی کا گھیراو کیا اور گاڑی پر بھی چڑھ گئے، ایک کارکن نے برہم ہو کر کہا کہ خود گاڑی میں بیٹھے ہو۔جس کے بعد وزیراعلی خیبرپختونخوا نے سیکیورٹی طلب کر لی اور دوبارہ گاڑی میں سوار ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔