Friday, November 22, 2024
ہومپاکستانایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی(آئی پی ایس )ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداودوشمار جاری کردیے۔ مرکزی بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔ 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔