اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی زبان ان کی سیاست تباہ کر دی گی،یہ میرا مریم صاحبہ کو مفت مشورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھا رو رہا ہے، اعلان کریں میں آج چارٹرڈ طیارہ بھیجتا ہوں،جس ادارے کی بھی سیکیورٹی چاہیے فراہم کرنے کو تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نواز شریف اچھی حالت میں پاکستان آ جائیں،نواز شریف کی تقریر رضیہ بٹ کا ناول ہے، چورو سارے پیسے تو تم لے گئے، برینڈڈ کپڑے آپ پہنیں تو غریب پھٹے ہوئے کپڑے ہی پہنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات میں نون لیگ اپنی شکست پر واویلا ڈالے گی آپ لوگ الیکشن کی تیاری کریں، تین سال ہو گئے ہیں کشمیر انتخابی مہم کیلئے آپ نے چار مہینے لگائے یہاں تو 2300ووٹرز کے حلقے ہیں، پاکستان میں تو 5 لاکھ ووٹرز کے حلقے موجود ہیں، آپ الیکشن کی تیاری کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اسرائیل اور انڈیا نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ جنگ شروع کی ہوئی ہے، نواز شریف سے را کے ایجنٹ مل رہے ہیں، نواز شریف صاحب آپ کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں، یہ کہتے ہیں ہم کشمیری ہیں، بتایا جائے کہ کیا جاتی امراء کشمیر میں ہے، اس ملک کا وزیرداخلہ کشمیری ہے، یہ ہمیں کشمیر فروش کہتے ہیں، کشمیری عقلمند قوم ہے،کشمیری جدوجہد آزادی سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا، جدوجہد آزادی کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ قدم بہ قدم چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا اغواء نہیں ہوا تھا، یہ گمشدگی تھی، افغان حکومت آئے بات کرے، اگر کسی کو وضاحت چاہیے تو بتائیں کہ گمشدگی کہاں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال ہے، داسو ڈیم پر جلد کام شروع ہو جائے گا،چینی ورکرز کومزید سیکیورٹی فراہم کریں گے، داسو اور بھاشا ڈیم پاکستان کی تقدیر بدل دے گا، ملک کی معیشت کو ترقی ملے گی۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف لاپتہ ہے، شہباز صرف بھائی سے ڈرا ہوا ہے، مریم نوازسیاست کر رہی ہیں، شہباز شریف کی حالت جمعہ جنج کے ساتھ کی ہے، نواز شریف پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں، اس کی وجہ ان کی گفتگو ہے، نواز شریف اور اس کے خاندان نے قوم کو سزا دی ہے۔
عمران خان کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا،شیخ رشید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
