Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانکشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈرقرار دے دیا

کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈرقرار دے دیا

اسلام آباد،آزاد کشمیر الیکشن ، گیلپ سروے آف پاکستان نے عوامی رجحان رپورٹ جاری کر دی،گیلپ سروے میں آزادکشمیرالیکشن میں تحریک انصاف سب سے مقبول جماعت قرار پائی جبکہ کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ ترین لیڈرقرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان سروے میں تحریک انصاف کو آزادکشمیر کی مقبول ترین جماعت قرار دیدیا گیا،تحریک انصاف 44 فیصد حمایت کے ساتھ کشمیریوں کی سب سے پسندیدہ جماعت بن گئی جبکہ ن لیگ 12 اور پیپلز پارٹی کو صرف 9 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہوئی۔گیلپ سروے کے مطابق دونوں جماعتوں کو مشترکہ طور پر صرف 21 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے اور پاکستان تحریک انصاف تنہا 44 فیصد حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،کشمیری عوام کی اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کو پسندیدہ ترین لیڈر قرار دے دیا۔گیلپ کے مطابق آزاد کشمیر کی 67 فیصد عوام نے عمران خان کو پسندیدہ لیڈر قرار دیا ہے جبکہ بلاول بھٹو 49 اور شہباز شریف 48 فیصد حمایت حاصل کر سکے،مریم نواز کو صرف 44 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔اکثر کشمیریوں کی رائے کے مطابق 25جولائی کے انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے۔

servey

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔