Friday, December 27, 2024
ہومپاکستانلوڈشیڈنگ بڑھ گئی، علی امین کترا رہے کہیں بٹن دبانے سے انکا فیوز نہ آف ہوجائے،فیصل کریم کنڈی

لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، علی امین کترا رہے کہیں بٹن دبانے سے انکا فیوز نہ آف ہوجائے،فیصل کریم کنڈی

پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور اب بٹن آف کرنے سے کترارہے ہیں کہ کہیں ان کا اپنا فیوز نہ آف ہوجائے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصلہ کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ تو ہمارے وزیراعلی نے اپنے سر لے لی تھی، کہتے تھے لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو تربیلا سے بٹن آف کردوں گا، میں انتظار میں ہوں ہمارے وزیراعلی وہ بٹن کب آف کریں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے کم نہیں ہوئی، ایسے دعوے نہیں کرنے چاہئیں، کہہ رہے تھے بٹن بند کردوں گا پورے پاکستان کی بجلی بند ہوجائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے گورنر شپ کے ہوتے ہوئے اپنے صوبے کے مسائل حل کریں، کوشش ہے صوبے کے لوگوں کو گیس مسائل کا سامنا نہ ہو، ہماری سوئی گیس کے محکمے سے بھی بات چیت جاری ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔