Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں، ان کی جماعت کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، ہماری طرف سے مذاکرات کی آفر موجود ہے، ڈو اورڈائی کا مسئلہ ہے تو اپنے بچے بھی لائیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی 2مرتبہ وفاق پر حملہ آور ہوئی، علی امین گنڈاپور دونوں بار کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت یہ سب رنگ باز ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں، اس مرتبہ بھی آئیں گے تو شکست کھائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میری درخواست ہے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے بچے بھی لائے، اپنے بچوں کو آگے لگائیں وہ لیڈ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور بھٹو خاندانوں پر بھی آزمائشیں آئیں، یہ لوگ آسمان سے تو نہیں اترے، مجھ پر، میری بیوی اور بیٹے پر بھی مقدمات بنے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی سطح پر مذاکرات نہیں چاہتے، با نی پی ٹی آئی صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرت چاہتیہیں، ان کی پارٹی کے لوگ ڈبل ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ہماری مذاکرات کی آفر ہر وقت موجود ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔