راولپنڈی، آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے فوج بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج بلانے کی درخواست آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی تھی۔ فوج آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت بلائی گئی ہے۔فوجی دستے صرف کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر کام کریں گے۔ فوج 22 سے 26 جولائی تک الیکشن ڈیوٹی پر ہو گی۔اس کے علاوہ رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات ہوں گے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں 32 لاکھ 20 ہزار 546 رائے دہندگان 25 جولائی کو پانچ سال کے لئے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ان انتخابات میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہو گا جب کہ مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدوراروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
