Friday, December 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزسپریم کورٹ کے آئینی بینچز کو فعال بنانے کا معاملہ،سربراہ آئینی بنچ کی رجسٹرار اور انتظامی افسران سے میٹنگ،بینچز کی تشکیل کا طریقہ کار طے،میٹنگ منسٹس سب نیوز پر

سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کو فعال بنانے کا معاملہ،سربراہ آئینی بنچ کی رجسٹرار اور انتظامی افسران سے میٹنگ،بینچز کی تشکیل کا طریقہ کار طے،میٹنگ منسٹس سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کو فعال بنانے کا معاملہ،سربراہ آئینی بنچ کی رجسٹرار اور انتظامی افسران سے میٹنگ،سب نیوز کو دستیاب منسٹس کے مطابق جسٹس امین الدین کے چیمبر میں اجلاس ہوا،میٹنگ میں جسٹس امین الدین کو زیر التوا آئینی مقدمات پر بریفنگ دی گئی۔سربراہ آئینی بنچ نے مقدمات کی درجہ بندی کی ہدایت کر دی۔مقدمات کو مقرر کرنے کا فیصلہ سربراہ آئینی بنچ دو سینئر ججز سے ملکر کریں گے، تین رکنی ججز کمیٹی کم از کم پانچ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دے گی۔کمیٹی کے ایک رکن جج بیرون ملک ہیں۔رکن جج کی وطن واپسی پر کمیٹی اجلاس ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔