ہومپاکستانموسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سالوں میں پاکستان کو شدید نقصانات کا امکان، ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ

موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سالوں میں پاکستان کو شدید نقصانات کا امکان، ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ

اسلام آباد (ارمان یوسف )ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ سالوں میں پاکستان کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2070تک جی ڈی پی میں 21فیصدکمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان زراعت کے شعبے میں ہونے کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 2070تک چاول، مکئی کی پیداوار میں تقریبا 40فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ سویابین کی پیداوارمیں 20فیصد اور گندم کی پیداوار 45فیصدکم ہوسکتی ہے۔

مچھلی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو 20 فیصد پیداوار میں کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں درختوں کی پیداوار میں 10فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ موسم گرما میں اضافے کے باعث بجلی کی کھپت میں 40فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔