ہومپاکستاناپنی نااہلی چھپانے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کا صارفین کو 11ارب روپے کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف

اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی کا صارفین کو 11ارب روپے کے زائد بل بھیجنے کا انکشاف

کراچی (آئی پی ایس )سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)نے اضافی بل خسارہ اور گیس چوری چھپانے کے لئے صارفین کو11 ارب روپے کے زائد بل بھیج دئے۔

ذرائع کے مطابق صارفین کو جولائی 2023 سے مئی 2024 تک زائد بل بھیجے گئے۔11ارب روپے کے بل کا مجموعی والیم 23 ارب کیوبک فٹ ہے، جبکہ کمپنی کا یو ایف جی 18 سے کم کرکے 10 فیصد دکھایا گیا، جس کا مقصد خسارے میں جانے والی کمپنی کو منافع میں تبدیل کرنا ہے۔

چوری، سلومیٹر اور پی یو جی کے نام پر اربوں روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالا گیا۔ ایس ایس جی سی کے مجموعی صارفین کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے، بلوچستان میں بھی صارفین کو سلومیٹر کے نام پر چارجز کا سلسلہ جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔