ہومپاکستانکوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا، روسی مسیحی پیشوا پیٹریاک کرل کی صدر و وزیراعظم پاکستان کیساتھ تعزیت

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا، روسی مسیحی پیشوا پیٹریاک کرل کی صدر و وزیراعظم پاکستان کیساتھ تعزیت

اسلام آباد(آئی پی ایس )کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے واقعے پر روس کے مسیحی پیشوا پیٹریاک کرل نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔اپنے بیان میں روسی مسیحی پیشوا پیٹریاک کرل نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں درجنوں افراد کی موت کا مجھے دلی افسوس ہے۔

روسی مسیحی پیشوا نے کا کہ میری طرف سے غمزدہ خاندانوں کو تعزیت اور سپورٹ کا اعادہ کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔