ہومپاکستانگورنر پنجاب سلیم حیدر کا صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

لاہور (آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اسموگ قابو سے باہر ہوچکی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں پہنچ رہی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اسکول، کالجز اور تفریحی مقامات بند کرنے کے مثبت نتائج نہ مل سکے جب کہ مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات کو تاجر تسلیم نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آلودگی بڑھتی جا رہی ہے۔

یہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے عارضی طور پر پنجاب بھر میں ایمرجنسی نافذ کی جائے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اسموگ انسانی صحت کے لیے بڑا مسئلہ ہے۔ اس پر مستقل طور پر قابون پانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور متعلقہ تمام اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔