Monday, February 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزسعودی ولی عہد سے ملاقات، وزیراعظم کا مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودیہ کی حمایت پر اظہار تشکر

سعودی ولی عہد سے ملاقات، وزیراعظم کا مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودیہ کی حمایت پر اظہار تشکر

جدہ (سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8 ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صحت و تندرستی کیلیے دعا کی۔

شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ کانفرنس کیلیے سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت کو سراہا اور کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ دونوں رہنماں نے پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔