Thursday, May 7, 2026
ہومبریکنگ نیوزاورکزئی میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

اورکزئی میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔
ہنگو پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔
بعد ازاں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں دو دہشت گرد بھی ہلاک ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس پاکستان بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 تک پہنچ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔