پشاور (آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، ریاست کے باسیوں کا اداروں پر اعتماد ختم ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس صورتحال کے سنگین نتائج سامنے آنے سے قبل سدباب ضروری ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترامیم دراصل جمہوریت، آئین کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی، سود سے پاک معاشی نظام کے ثمرات ملک و قوم کی خوشحالی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کی بقا سالمیت اور وقار عزیز ہے۔
دوصوبوں میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
